حیدرآباد ۔3۔مئی (اعتماد نیوز)تلنگانہ کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کے
اعتبار سے بھونگیر سب سے آگے اور ملکاجگری سب سے پیچھے ہے۔ آج ریاستی
الیکشن کمیشن کے چیف بھنور لعل نے کہا کہ
17پارلیمانی حلوق میں 70.85
رائے دہی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔جب کہ ملکاجگری میں 51.19 ووٹنگ کی شرح
ریکارڈ کی گئی۔ 81 فیصد ووٹنگ سے بھونگیر پارلیمانی حلقہ سب سے آگے اور
80فیصد رائے دہی سے کھمم حلقہ دوسرے درجہ پر ہے۔